ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسارام نے گورنر کے سامنے رحم کی درخواست دائرکی، سزاکم کرنے کا مطالبہ

آسارام نے گورنر کے سامنے رحم کی درخواست دائرکی، سزاکم کرنے کا مطالبہ

Wed, 12 Sep 2018 11:19:05    S.O. News Service

جودھپور12ستمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) عصمت دری کے معاملے میں جیل کی سزا کاٹ رہے آسارام نے اپنی عمر قید کی سزا کم کرنے کی مانگ کو لے کر راجستھان کے گورنر کے سامنے ایک رحم کی درخواست دائرکی ہے۔آسارام کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا مجرم ٹھہرایاگیاہے۔جودھپور کی ایک عدالت نے آسارام کے آشرم میں پانچ سال پہلے ایک نوجوان کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں قصوروار پائے جانے کے بعد انہیں 25 اپریل کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔سزا کو چیلنج دیتے ہوئے آسارام دوجولائی کو ہائی کورٹ گئے تھے لیکن سماعت کے لیے ابھی تک درخواست کو درج نہیں کیا گیا ہے۔گورنرکلیان سنگھ کو حال ہی میں آسا رام کی رحم کی درخواست ملی ہے جسے انہوں نے وزارت داخلہ کو بھیجتے ہوئے ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔آسارام کی رحم کی درخواست کے مطابق،انہوں نے عمر قید کی سزاکوسخت بتاتے ہوئے اپنی عمر کا حوالہ دے اس کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔اس کے بعد محکمہ نے جودھپور سینٹرل جیل انتظامیہ کے پاس عرضی بھیج دی جس نے ضلع انتظامیہ اور پولیس سے ایک رپورٹ مانگی ہے۔جودھپور سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کیلاش ترویدی نے بتایاہے کہ ہمیں آسارام کی رحم کی درخواست ملی ہے۔ہم نے اس رحم کی درخواست پر ضلع انتظامیہ اور پولیس سے ایک رپورٹ مانگی ہے۔


Share: